Course content 

سبق 1 - ہجرت کی اقسام

Content Test

. مزدوروں کی ہجرت – عمومی معلومات

کچھ ابتدائی غور و فکر کے بعد ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس کورس کی پہلی یونٹ کا معائنہ کریں۔
اس کورس میں بین الاقوامی مزدور وں کی ہجرت کے تعین کرنے والے عوامل ، اثرات اور ان کے ضوابط سے متعلق اہم امور کا تعارف اور تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ہجرت کیا ہے،کون ہجرت کرتا ہے ، وہ کہاں سے آتے ہیں ، اور وہ کہاں آباد ہوتے ہیں اوراس کی کیا وجوہات ہیں ، کو سمجھنا،قومی سلامتی ، معاشیات ، موسمیاتی تبدیلی ، عالمی صحت جیسےاہم امورکےبارے میں آپ کی تفہیم پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
اس تعارفی یونٹ میں ، ہم اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے کہ ’مہاجر‘ کون ہے اور ’مزدور ہجرت‘ سے ہمارے اصل معنی کیا ہیں؟
اگلا یونٹ موجودہ تحقیقاتی لٹریچر کی بنیاد پر مزدوروں کی بین الاقوامی ہجرت کےبارے میں ہماری جانکاری کا جائزہ لےگا۔ مزدور نقل مکانی کےوجوہات کو سمجھنا ہجرت کے اثرات کے ساتھ ساتھ قومی ، علاقائی اور عالمی سطح پر پالیسی ردعمل پر تبادلہ خیال کرنے کےلئےانتہائی مفیدہے۔
آخر میں ، یہ یونٹ مزدوروں کی نقل مکانی اور تارکین وطن کارکنوں پر توجہ دینے کے ساتھ ، نقل مکانی کے عالمی بہاؤ اور اسٹاک کے بارے میں دستیاب اعداد و شمار کا ایک مختصر جائزہ پیش کرتا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کوپچھلے تین دہائیوں کے دوران بہت تیزی سے مزدور امیگریشن کاسامناکیا ہے۔

Views
8238 Total Views
27 Members Views
8211 Public Views
Actions
0 Likes
0 Dislikes
0 Comments
Мубодила даршабакаҳои иҷтимоӣ
Мубодилаи пайвандак
Барои мубодила дар шабакаҳои иҷтимоӣ истиноди доимиро истифода баред
Мубодила ба тариқи почтаи электронӣ

Please login to share this webpage by email.